کراچی: (بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔
احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا عوام کی قوت خرید شدید متاثر ،پٹرول کی قیمت 400 روپے لٹر تک پہنچا دی گئی،لیوی کا”جگا ٹیکس“ ختم کرنا ہوگا، حکومت کی جانب سے دیا گیا ریلیف پیکیج جماعت اسلامی کے احتجاج کا نتیجہ ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاجدوجہد صرف عوامی مفادات کےلئے ہے،مشکل معاشی حالات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے 11 ارب کا جہاز خریدا، مریم نواز نے زراعت، تعلیم و دیگر شعبوں کو نقصان پہنچایا۔
حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے معیشت کو تباہ کردیا،نعیم الرحمن



















