حکومت نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو پھرملاقات کی دعوت دےدی


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)حکومت نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو پھرملاقات کی دعوت دےدی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا سپیکر قومی اسمبلی حکومت ، اپوزیشن کیلئے برابر ، سردار ایاز صادق غیرجانبدار ہیں، ملکی مفاد ،آئینی معاملات میں بیٹھنے کیلئے جگہ اہمیت نہیں رکھتی، قائد حزب اختلاف سپیکر چیمبر ضرور آئیں اور بات کریں۔

طارق فضل چودھری نے کہاقومی اسمبلی میں بات کرنے کیلئے بھی سپیکر سے اجازت لینا پڑتی ہے، سپیکرکا رویہ ایسا ہے اپوزیشن لیڈرکو چیمبر آنے پر کوئی شکایت نہیں ہوگی۔