راجن پور،لاہور:(بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے)راجن پور میں مسافر بس کو حادثہ، 10افراد جاں بحق،35سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بس کراچی سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی ،ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی،جاں بحق ہونےوالوں اور زخمیوں میں خواتین ،بچے بھی شامل ہیں۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی مسافروں کے بہترین علاج کا حکم اورذمے داروں کےخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کر دی۔
راجن پور میں مسافر بس کو حادثہ، 10افراد جاں بحق،35سے زائد زخمی



















