لسبیلہ، مسافر بس ،وین میں تصادم، 12 جاں بحق، متعدد زخمی


لسبیلہ :(مشرق نیوز) لسبیلہ میں مسافر بس ، وین میں تصادم،12 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق مسافر بس گوادر سے کراچی ،منی وین کراچی سے لسبیلہ کی طرف جا رہی تھی،حادثہ لسبیلہ میں اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر پیش آیا ،جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں،امدادی ٹیموں و دیگر ریسکیو اداروں نے نعشوں ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔