اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہاہے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں، خیبر پختونخوا میں بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر کوئی وزیراعلیٰ نہیں آ سکتا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عامرڈوگر نے کہاپارلیمانی پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں، اپوزیشن لیڈرمحموداچکزئی ،علامہ راجہ ناصر عباس پر مکمل اعتماد ہے،سہیل آفریدی ہی دو تہائی اکثریت کےساتھ آئینی ،قانونی وزیر اعلیٰ ہیںفی الحال فسطائیت عروج پر ہے،پی ٹی آئی کےخلاف ظلم ،بربریت کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں، عامر ڈوگر



















