گورنر راج ،ایمرجنسی صوبے کی معدنیات پر کنٹرول کےلئے ہے، فضل الرحمن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے کے پی میں گورنر راج ،ایمرجنسی کےلئے حکومتی بیانیہ بے بنیاد ،سب صوبے کی معدنیات پر کنٹرول کےلئے ہے۔

پارٹی کی مجلس شوریٰ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاکے پی کے عبوری کونسل میں جے یو آئی کا کوئی رکن شامل نہیں ہوگا، طاقتور قوتوں کے کہنے پر طاقت کا استعمال ہورہا ہے، صدر مملکت نے آئین کے تقاضے پورے نہیں کیے ،جے یوآئی سیاسی مکالمے پر یقین رکھتی ،حکومتی پالیسیوں پر تحفظات ہوں تو الزام تراشیوں کی بجائے سیاسی انداز میں جواب دیا جانا چاہیے،کے پی میں گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں، گورنر راج کےلئے حکومتی بیانیہ بے بنیاد ہے، کئی آپریشنز ہوئے مگر نتائج کیا ملے؟،حکومت پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلائے۔

امیر جے یوآئی نے کہا اقتدار ہٹانا بنانا طاقت کی بجائے آئین کے مطابق ہونا چاہیے،ایشیا دوبارہ عالمی سطح کا معاشی حب بنتا جارہا ہے، مستقبل کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے لائحہ عمل بنانا چاہیے، اسلامی دنیا کا بلاک ہونا چاہیے،سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے مسلم اتحاد کو روکنے کی کوشش ہیں،فاٹا جرگہ بلا رہے ہیں اسلام آباد میں طلبا کنونشن بلائیں گے،شوری نے کہا نئے الیکشن کرائے جائیں ،2018،2024کے الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔