پی ٹی آئی کا شو ختم، قومی پرچم نہ اٹھانے والوں کی نسلیں تباہ کر دیں گے، فیصل واوڈا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے پی ٹی آئی کا شو ختم ، قومی پرچم نہ اٹھانے والوں کی نسلیں تباہ کر دیں گے، خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ، ایمرجنسی لگانا ناگزیر تھا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ صوبے کے عوام کے مفاد میں ہے، قومی ترانے ، پرچم کی بے حرمتی کرنے والوں کو عوام عبرت کا نشان بنائیں،ہر صورت میں دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے،خیبرپختونخوا میں مخصوص ذہنیت کے حامل لوگوں کی 13 سال حکومت رہی، 13 سال میں تباہی ہی تباہی ہوئی،نہیں ہو سکتاجوان شہید ہو رہے ہیں اور آپ من مانیاں کرتے پھریں،ملک اور صوبہ کسی کے باپ کا نہیں ، دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے تو ساتھ دینا ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا سسٹم اب ری بوٹ ہوگا،پارٹ ون آ گیا ،ٹو، تھری ،فور ،فائیو بھی آ سکتا ہے،گورنر فیصل کنڈی کو واضح کہتا ہوں اب ناکامی کا کوئی اور آپشن نہیں، فیلڈ مارشل کو پس منظر سے ہٹ کر کھل کر سپورٹ کیا جائے، شہید کےخلاف بات کرنے والے کی زبان کھینچ لیں گے، پاکستان ہمیشہ رہے گا،60 دن کے اندر نتائج نظر آنا شروع ہو جائیں گے، عوام اب نعروں نہیں، کارکردگی کی بنیاد پر ساتھ دینگے۔