پاکستان میں معاشی شرح نمو سست، مہنگائی بڑھے گی،آئی ایم ایف


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کی پیشگو ئی کردی۔

ورلڈ اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معاشی شرح نمو سست، مہنگائی بڑھے گی،رواں مالی سال شرح9.9فیصد تک پہنچنے کا تخمینہ ہے،معاشی نمو 3.5فیصد رہے گی ،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ جی ڈی پی کا ایک فیصد ہوگا، بےروزگاری کی شرح 6.5فیصد رہے گی۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا عالمی معاشی منظر نامے کے مطابق مشرق وسطی جنگ سے مہنگائی کی شرح 2026میں 4.7فیصد ہوگی، عالمی معیشت 2حصوں میں تقسیم ، اے آئی شعبے سے وابستہ یا توانائی برآمد کرنے والے ممالک بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں، توانائی درآمد کرنے والے ، ٹیکنالوجی کی دوڑ سے باہر ممالک کو مہنگائی، درآمدی بلوں ،مالیاتی دباﺅ کا سامنا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق سپلائی چینز میں لچک ،تیل کی پیداوار متبادل ذرائع سے پوری کرنے کے باوجود توانائی ذخائر کم ، جیو پولیٹیکل بحران کی صورت میں تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ سکتی ہیں، عوامی قرضوں ،شرح سود کی بلند سطح کی وجہ سے حکومتوں کےلئے مالی گنجائش محدود ہوچکی، متوسط مدت کے استحکام، خسارے پر قابو پانے اور انتہائی کمزور طبقے کو ٹارگٹڈ ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔