اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہاہے حکومت امن و امان کی کسی بھی صورتحال یا سڑکوں کی بندش کی صورت میں ایندھن کی فراہمی بلاتعطل رکھنے کےلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہاوزیراعظم فیول ریلیف سکیم پر موثرعملدرآمد ،ایندھن کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کےلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان قریبی رابطہ کاری ضروری ہے ، اوگرا سکیم کے تحت اہل صارفین کو فراہم کئے جانےوالے فیول ریلیف سے انکار کرنے والے کسی بھی پٹرول پمپ کےخلاف کارروائی کی جائے،پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی اور وزیراعظم فیول ریلیف سکیم پر موثر عملدرآمد ترجیح ہے۔
فیول ریلیف سے انکار کرنےوالے پمپ کےخلاف کارروائی کی جائے،علی پرویز ملک



















