اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے اسلام آباد ،سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون جاری ہے ، دفاعی معاہدے پر عملدرآمد کےلئے وقت درکار ہوگا ،سعودی عرب کی خودمختاری، سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میںترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا مکہ دفاعی معاہدہ نافذ العمل ،پاکستان معاہدے کے تقاضوں کے مطابق کردار ادا کرےگا، دفاعی اتحاد خطے کی سلامتی کو بنیادی طور پر ڈیٹرنس کے ذریعے یقینی بنانے کےلئے ہے،فی الحال مزید ممالک تک وسعت دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ،حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ، سعودی قیادت ،عوام کےساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، سعودی عرب میں پاکستانی فورسز تربیت ،لاجسٹک مقاصد کےلئے موجود ہیں، دفاعی معاہدہ چھتری کی حیثیت رکھتا ہے، مزید طریقہ کار طے ہوں گے،دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کےلئے کچھ وقت درکار ہوگا، پاکستان ،سعودی عرب کے دفاعی تعاون کے مزید پہلو جلد سامنے آئیں گے۔
سجاد حیدر خان نے کہا کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ ، بھارتی دعووں ،ہتھکنڈوں سے متنازع حیثیت تبدیل نہیں ہو سکتی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں،یاسین ملک کی صحت کے معاملے پر تشویش ،حریت رہنما کابیان حلفی بھارتی عدالتی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں یاسین ملک کی صحت کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے،پاکستان 5 ستمبر کو سہارنپور میں پرانی مسجد مسمار کیے جانے کی سختی سے مذمت کرتا ہے، مذہبی آزادیوں کا احترام ہونا چاہئے ،کسی بھی مذہبی مقام کے خلاف کارروائی قابل مذمت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاحکومت نے تمام افغان طلبہ کو واپس بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیاقانونی ویزارکھنے والے افغان طلبہ تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں،معاملے پر ملکی قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی،افغانستان پاکستان کا دشمن نہیں، تاہم موجودہ افغان حکومت دہشتگردی پر پاکستان کے موقف کو سمجھ نہیں رہی، افغان عوام کےساتھ تعلقات کو دہشت گردی کے مسئلے سے الگ دیکھتے ہےں،دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں،کینیڈا، امریکہ، آسٹریلیا و دیگر ممالک میں بھی بھارت کی مبینہ دہشتگرد سرگرمیوں کے شواہد سامنے آئے ،نائن الیون نے دنیا اور پاکستان کے حوالے سے صورتحال کو تبدیل کردیا، پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کا حصہ رہا اور خود بھی شدید متاثر ہوا۔
سجاد حیدر خان نے کہا وزیراعظم نے کرغزستان کا دورہ کیا ،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ،تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ ،متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے،پاکستان سمیت عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے اسرائیلی بیانات ،تجاویز مسترد کرتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا ،
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیپال کے سیلاب متاثرین کےلئے 100 ٹن امدادی سامان بھیجا ، پاکستان 4 سے 11 اپریل 2027 تک سیف گیمز کی میزبانی بھی کرے گا،گلوبل گورننس انیشی ایٹو چین کا اہم منصوبہ اور پاکستان حصہ ہے، ،چین کےساتھ ملکر کام کرنے کےلئے تیار ہیں،اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کے بڑے نیٹ ورک کو توڑا،سرغنہ افغان شہری تھا، کراچی بندرگاہ پر سری لنکن حکام کے ساتھ رابطے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 200 کلومنشیات قبضے میں لی گئی، پاکستان نے منشیات کےخلاف کارروائی میں تعاون کرنے پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔
خواتین میں مصنوعی پلکوں کا استعمال، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
وزیراعلیٰ مریم نواز کا عوام کیلئے پٹرول پر وزیراعظم ریلیف پیکیج کا خیرمقدم
انگلینڈ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ
غزہ پر فلم بنانا ’غداری‘ قرار، اسرائیلی وزیر کا فلمسازوں کی شہریت منسوخ کرنیکا اعلان
وزیراعظم ریلیف سکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال
اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہئے: بیرسٹر گوہر
مقدمات کی جلد سماعت کیلئے شام کو بھی عدالتی بینچ بیٹھے گا:چیف جسٹس پاکستان
امریکہ وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
بلوچستان ، سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
کسی سیاسی جماعت، پبلک آفس ہولڈر کو سڑکیں بند کرنیکا اختیار نہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ

















