کراچی :(بیورورپورٹ)نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی لگاد ی گئی۔
ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بیرون ملک جانے والے مسافروں کےلئے نادرا کا جاری کردہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، ایئرلائنز کو عمرہ زائرین سمیت بین الاقوامی مسافروں کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس کی جانچ اور تصدیق یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیاایئرپورٹ پر ویکسین لگوانے کے خواہشمند پرواز سے 6 گھنٹے قبل پہنچیں، انٹرنیشنل ڈپارچر پر مسافروں کو ویکسین لگانے کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا۔
نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی

















