نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے‘چودھری شجاعت

لاہور:(اپنے نمائندے سے)سابق وزیراعظم وصدر ق لیگ چودھری شجاعت نے کہا ہے نئے صوبوں کا معاملہ سیاسی محاذ آرائی نہیں، قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے۔

ق لیگ سندھ کے صدر آصف جمال، جنرل سیکرٹری آفاق خٹک و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہاسندھ کی ترقی ،محرومیوں کے خاتمے میں ق لیگ کا تاریخی کردار ، قومی اتفاق رائے اور مشاورت سے مسائل کا حل نکالا جائے، عوام کو بہتر طرز حکمرانی، بنیادی سہولیات ،فوری انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

صدر ق لیگ نے کہا اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر کے عوام کے مسائل دہلیز پر حل کیے جا سکتے ہیں،سیاسی جماعتیں صف بندی کی بجائے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، قومی معاملات کو سیاسی انا سے بالاتر ہو کر دیکھنا ہوگا۔