پشاور :(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہاہے وفاق کی ترجیح دہشتگردی کا خاتمہ نہیں،سیاسی انتقام ہے۔
سہیل آفریدی نے کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاشہدا نے قوم کے تحفظ کےلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا،دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پالیسی دے رہے ہیں ،کوئی توجہ دینے کو تیار نہیں،پولیس کو مضبوط کیے بغیر صوبے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ کو تمام ضروری طبی آلات فراہم کیے جائیں گے،دھماکے سے متاثرہ مسجد ،سپیشل برانچ پولیس سٹیشن کی عمارت کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔
وفاق کی ترجیح دہشتگردی کا خاتمہ نہیں،سیاسی انتقام ہے، سہیل آفریدی



















