لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے سنگین واقعات ہو رہے لیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی توجہ امن و امان کی بجائے سیاسی سرگرمیوں پر مرکوز ہے، کوہاٹ میں دہشتگردی کے واقعہ پر کسی صوبائی عہدیدار کا نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا خیبرپختونخوا دور اس لیے شاید وہاں سے خبریں دیر سے آتی اور پہنچتی ہیں لیکن دہشتگردی کے واقعات سب کے سامنے ہیں، وزیراعلیٰ کو چاہیے امن و امان پر توجہ دیں ، سی ٹی ڈی جیسے اداروں کو مضبوط بنائیں،آفریدی صاحب پورے پاکستان کا چپہ چپہ گھوم رہے ہیں لیکن کارکردگی صفر ہے، نیب نے اربوں روپے کے گھپلوں کی نشاندہی کی تو سب کو سانپ سونگھ گیا، زور صرف اس بات پر ہے کرپشن سے آلودہ بڑے ملزم کو چھڑایا جائے،کسی ملزم کو چھڑانا ہے تو عدالت سے رجوع کریں۔
وزیر اطلاعات نے کہاایک جماعت نے ہمیشہ انتشار ی سیاست کی اب بھی ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، بچوں کے ہاتھوں میں کیلوں والے ڈنڈے اچھے نہیں لگتے، ریاست شرپسندوں سے اچھی طرح نمٹنا جانتی ہے،پنجاب ہر شعبے میں سرفہرست ، وزیراعلیٰ مریم نواز عوام کےلئے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔
سہیل آفریدی پاکستان کا چپہ چپہ گھوم رہے ہیں،اپنے صوبے میں کارکردگی صفر ہے، عظمیٰ



















