پشاور:(بیورورپورٹ)سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے اراکین اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق کوئی نئی ایجاد نہیں ،پارلیمانی استحقاق کسی رکن اسمبلی کو قانون سے بالاتر نہیں بناتے، ہر رکن تفتیش، مقدمے ،عدالتی کارروائی کا سامنا کرےگا۔
بابر سلیم سواتی نے کہاوزیر داخلہ منتخب عوامی نمائندہ ،پارلیمانی نظام کاحصہ رہے ہوتے تو جانتے اراکین اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں ،طویل عرصے سے پارلیمانی روایات ،قومی و صوبائی قوانین کا حصہ ہیں،سپیکر کا کردار یقینی بنانا ہے گرفتاری سیاسی انتقام یا اسمبلی کارروائی میں رکاوٹ کیلئے نہ ہو۔
اراکین اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق کوئی نئی ایجاد نہیں،سپیکر کے پی اسمبلی



















