اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کی نئی شرائط،حکومت 174 ترامیم جلد پاس کرنے کےلئے متحرک ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ سے مذاکرات کے دوران ہی ترامیم پارلیمنٹ سے پاس کرائی جائیں گی، سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق اپوزیشن واتحادیوں کو راضی کریں گے،پیپلز پارٹی آمادہ ہوئی تو آئندہ قومی اسمبلی اجلاس میں ترامیم پیش کی جائیں گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق مجموعی طور پر مختلف قوانین میں 174 ترامیم کرنی ہیں، 3سرکاری اداروں پرمخصوص قوانین میں ترامیم پر مزید پیش رفت درکار ہے۔
IMFشرائط، حکومت 174 ترامیم جلد پاس کرنے کےلئے متحرک



















