کے پی حکومت نے دہشتگردی مسئلے کو اہمیت نہ دی تو ایمرجنسی ، گورنر راج کی حمایت کرینگے،بلاول

کراچی:(بیورورپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کے پی حکومت نے دہشتگردی مسئلے کو اہمیت نہ دی تو ایمرجنسی یا گورنر راج کی حمایت کرینگے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاپانی کی قلت صرف سندھ نہیں ،پورے ملک کا مسئلہ تاہم سندھ ،کراچی میں صورتحال زیادہ سنگین ہے، کراچی میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کےلئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،سندھ کو پانی کےساتھ گیس بھی پوری نہیں دی جا رہی پھربھی مذاق اڑایا جاتا ہے سندھ کے پاس پانی ،گیس نہیں ۔

چیئرمین پی پی نے کہادہشتگردی کو ملک کا بڑا مسئلہ ،خیبرپختونخوا ، بلوچستان میں ہونےوالی دہشتگردی کے اثرات براہ راست کراچی تک پہنچتے ہیں،دہشتگردی کو سیاسی کی بجائے قومی مسئلے کے طور پر دیکھا جانا چاہیے ،مقابلے کےلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا،افغانستان کی طرف سے حملے ہو رہے ہیں، دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہونا ڈھکی چھپی بات نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا گورنر راج ،ایمرجنسی آئینی ہتھیار ،ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جا سکتا ہے، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر راستہ تلاش کرنا چاہیے،بم گرانے سے پہلے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کیا جائے ،وفاق ،خیبرپختونخوا میںدہشتگردی کے مقابلے کےلئے معاہدہ ہونا چاہیے۔