اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی پھیلانے کا منصوبہ بنایا۔
خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہاصوبائی حکومت کو قیادت کی مکمل حمایت حاصل ، لانگ مارچ میں ٹی ٹی پی کے عنصر سے تعاون کا منصوبہ ، 15جولائی 2024کے بنوں واقعہ کی طرز پر بدامنی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، لانگ مارچ کے دوران فوجی یا پولیس تنصیبات کے قریب افراتفری پھیلانے کی منصوبہ بندی کی گئی ۔
وزیر دفاع نے کہاپی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ، لانگ مارچ منتظمین کےلئے واضح وارننگ ہے، 9مئی جیسی کسی بھی پرتشدد کارروائی کی کوشش کو سختی سے روکا جائے گا،سیاسی جدوجہد کے پردے میں ٹی ٹی پی کےساتھ ملکر مسلح بغاوت ملکی سالمیت پر حملہ تصور ہوگی، ریاست کے دفاع کےلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنایا، خواجہ آصف



















