اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر ،وزیراعظم نے حکومتی ٹیم کو اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کامیاب بنانے کا ٹاسک دیدیا۔
ملاقات کی اندرونی کہانی کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا اپوزیشن سے محض رسمی نہیں، نتیجہ خیز مذاکرات ہونے چاہئیں ،بات چیت میں پیشرفت تک عمل جاری رکھا جائے، ذرائع کے مطابق حکومت یکطرفہ طور پر نہیں ،اپوزیشن کی جانب سے خواہش سامنے آنے پر مذاکرات کیلئے تیار ہوئی ،حکومت کی جانب سے سیاسی و معاشی استحکام کیلئے مذاکرات کا راستہ چنا گیا ۔
صدر،وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کو آخری آپشن رکھا ، حکومت مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے کی صورت میں دیگر آئینی آپشنز کے استعمال پرغورکرے گی۔
ایمرجنسی یا گورنر راج آخری آپشن،صدر، وزیراعظم ملاقات کی اندرونی کہانی



















