مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہوں گے،شوکت یوسفزئی


پشاور:(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہوں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہااپنی تجویز پارٹی کے سامنے رکھ دی ،مارچ میں شرکت ضرور کروں گا،24 نومبر کو مذاکرات ہوجاتے تو سب کچھ نہ ہوتا، 26 نومبر کے لانگ مارچ کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کو مزید 2 سال جیل میں گزارنے پڑے،پارٹی میرے خلاف کوئی کارروائی کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے۔