لانگ مارچ موخر ہونا سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ہے، فواد چودھری

لاہور:(خبر نگار) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی کالانگ مارچ موخر کرنا سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ،حکومت عقل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جائز مطالبات پر بات چیت کا آغاز کرے۔

اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہابانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل ،سیاسی قیدیوں کو ریلیف دیا جائے تاکہ ملک کی موجودہ صورتحال میں بہتری کا آغاز ہوسکے، کوٹ لکھپت جیل میں قید سیاسی قیادت کو مذاکراتی عمل میں شامل کیا جائے تو حالات میںبہتر ی کی توقع کی جاسکتی ہے،موجودہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کےلئے حکومت ،اپوزیشن کے درمیان بامعنی مذاکرات ضروری ہیں۔