دبئی (مشرق نیوز) آئی سی سی اور جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے شیڈول کا اعلان یکم اکتوبر کو کیپ ٹاون میں کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق تقریب کے دوران ٹورنامنٹ کیلئے ٹکٹوں کی رجسٹریشن بھی شروع کی جائیگی۔ورلڈکپ 2027 کا آغاز 2 اکتوبر سے متوقع ہے جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل 21 نومبر کو کھیلا جائیگا۔
ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 14 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سے 10 ٹیموں کی شناخت 30 ستمبر تک مکمل ہوجائیگی۔ میزبان جنوبی افریقہ اور زمبابوے براہ راست جگہ بنا چکے ہیں جبکہ دیگر 8 ٹیموں کا انتخاب آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی بنیاد پر ہوگا۔
موجودہ صورتحال میں بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش رینکنگ کے ذریعے کوالیفائی کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو کوالیفائرز کے مرحلے سے گزرنا ہوگا جبکہ نمیبیا کی براہ راست شرکت ابھی یقینی نہیں ہے۔
آئی سی سی یکم اکتوبر سے ورلڈکپ ٹکٹوں کیلئے بیلٹ کا آغاز بھی کریگا۔ شائقین فوری طور پر ٹکٹ خریدنے کے بجائے پہلے قرعہ اندازی کیلئے اپنی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 کیلئے 8 ٹیموں کا انتخاب ون ڈے رینکنگ کی بنیاد پر ہوگا



















