:( )ایشین گیمز سکواش ایونٹ میں پاکستان کے عرفان نے سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
کوارٹر فائنل میں بھارت کے ویر چھوترانی کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں عرفان کا سامنا ایک بار پھر بھارتی کھلاڑی سے ہوگا۔
ایشین گیمز سکواش میں پاکستان کے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے، نور زمان نے کوارٹرفائنل میں چینی حریف کو شکست دی۔
ایشین گیمز: عرفان نے بھارتی حریف کو ہرا کر میڈل یقینی بنالیا



















