ایشین گیمز، پاکستان مکسڈ ڈبلز سکواش ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ٹوکیو (مشرق نیوز) ایشین گیمز 2026 میں پاکستان مکسڈ ڈبلز سکواش ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ جاپان کے ایچی ناگویا میں جاری ایونٹ میں عاصم خان اور مہوش علی نے جاپانی جوڑی کو 1-2 سے شکست دی۔

دوسرے مکسڈ ڈبلز ایونٹ پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے ناصر اقبال اور سحرش علی کو ہانگ کانگ کی ٹیم نے 0-2 سے مات دیدی۔ ٹیبل ٹینس ایونٹ میں طحٰہ بلال اور محمد خان پہلے راونڈ میں ہی باہر ہوگئے۔

کبڈی ایونٹ میں پاکستان آج اہم میچ ایران کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان ٹینس ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے جاپان روانہ ہوگئی ہے۔ ٹینس ٹیم میں اعصام الحق، مزمل مرتضیٰ، عقیل خان اور اشنا سہیل شامل ہیں۔