گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام، ٹھوس نتائج نکلیں گے، وزیراعظم


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام، ترقی پذیر ممالک کیلئے ٹھوس نتائج نکلیں گے،موسمیاتی آفات ، مہنگائی ،جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافے نے ترقی پذیر ممالک کی کامیابیوں کو پھر خطرے سے دوچار کر دیا،ان خیالات کااظہار انہوں نے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شہباز شریف نے کہا پاکستان چینی صدر شی جن پنگ کے دور اندیش اقدام گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو(جی ڈی آئی)کا پختہ حامی ،مکمل حمایت کی توثیق کرتا ہے،جی ڈی آئی 2030تک مکمل ہونا ،اہداف کے حصول کےلئے اب بھی کافی چیلنجزدر پیش ہیں،چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلئے مضبوط کثیر الجہتی تعاون کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہاپائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب پیشرفت اب بھی ناکافی ، سست ،سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے ، جیسے جیسے 2030کی طرف بڑھ رہے ہیں پاکستان جی ڈی آئی کے تمام شراکت داروں کےساتھ تعاون مزید وسیع کرنے کےلئے تیار ، کامیاب منصوبوں کی بڑے پیمانے پر نقل کر کے نیز تعاون کے نئے اور جدت پر مبنی شعبوں کی نشاندہی کر کے تعاون بڑھا رہا ہے۔

شہبازشریف نے کہاعالمی ترقیاتی اقدام 2030کے ایجنڈے پر پیش قدمی تیز کرنابھی ضروری، اپنے مضبوط ترین دوست چین ،گروپ آف فرینڈز کے ساتھی ممبران کےساتھ ساتھ مسلسل قریبی تعاون کے منتظر ہیں تاکہ ملکر ایسا معاشرہ تشکیل دیں جو انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے تصور کو آگے بڑھائے۔