نیویارک،ریاض:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ،خطے کی سکیورٹی صورتحال ، باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینے اور دو طرفہ عسکری تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت دفاع کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق ملاقات کے دوران مکہ معاہدے کے تحت دفاعی کوششیں بھر پور طریقے سے جاری رکھنے پر مکمل اتفاق ،رکن ممالک کے عسکری سربراہوں کے اجلاس کا خیر مقدم کیا گیا،مکہ مکرمہ ، سعودی عرب کی اہم تنصیبات پر ہونےوالے حملوں پر خصوصی بات چیت کی گئی اور مکہ معاہدے کے تحت کسی بھی خطرے یا حملے کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کےلئے مشترکہ کوششیں و اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔
دریں اثنا پاکستان ،سعودی عرب نے مکہ معاہدے کے مطابق مکہ مکرمہ ،سعودی عرب میں شہری ، اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کا مقابلہ کرنے کےلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرلیا،سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع میں شامل ممالک کے چیفس آف سٹاف اجلاس کے نتائج کو سراہتے ہیں۔
سعودی وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق



















