گنڈا پور کوپنجاب پولیس کی حراست میں بجلی کے جھٹکے دئیے گئے تھے، بھائی

ڈی آئی خان:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بھائی و رکن قومی اسمبلی فیصل امین نے دعویٰ کیا ہے علی امین گنڈا پور کوپنجاب پولیس کی حراست میں بجلی کے جھٹکے دئیے گئے تھے۔

اپنے بیان میں فیصل امین نے علی امین گنڈاپور کی تصاویرشیئرکرتے ہوئے کہاسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تصاویرشیئرنہیں کرنا چاہتا تھالیکن کچھ لوگوں کے پروپیگنڈے کے باعث ایسا کر رہا ہوں،پنجاب پولیس کی حراست میں علی امین گنڈاپور کو گردن کے پچھلے حصے پربجلی کے جھٹکے دئیے گئے تھے ،تکلیف دہ چوٹ کو گنڈا پور نے برسوں برداشت کیا،درد دور کرنے کےلئے سرجری کی گئی،گردن کے پچھلے حصے پر 9 ٹانکے آئے،پروپیگنڈا کرنے والوں کے پیاروں کوبھی ایساہی کچھ ہو تو پتہ چلے۔