ہرنائی کی کوئلہ کان میں گیس دھماکہ، 4جاں بحق،5کو بچا لیاگیا


ہرنائی:(مشرق نیوز)ہرنائی کی کوئلہ کان میں گیس دھماکہ، 4 جاں بحق ،پاک فوج کابروقت ریسکیو آپریشن،5کو بچا لیا۔

خوفناک دھماکہ گیس بھر جانے کے باعث ہوا،طویل جدوجہد کے بعد 5 مزدوروں کو محفوظ باہر نکالاگیا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،ہرنائی کے مقامی افراد نے پاک فوج کی جانب سے بروقت امدادی کارروائیوں کو بھرپور انداز میں سراہا ۔