اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے پاکستان بار کونسل کے وفد کی ملاقات،ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کی 2سالہ پیشرفت رپورٹ 2024-2026 پیش کی، قانونی تعلیم کا معیار بہتر بنانے ،پیشہ ورانہ معیارات مضبوط کرنے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا معیاری قانونی تعلیم باصلاحیت قانونی برادری ،موثر نظامِ انصاف کےلئے بنیادی اہمیت رکھتی ،مستقبل کے وکلا کی بہتر پیشہ ورانہ تیاری کےلئے بار، قانونی تعلیمی اداروں و دیگر متعلقہ شراکت داروں کے درمیان مسلسل تعاون ضروری ہے۔
معیاری قانونی تعلیم موثر نظامِ انصاف کےلئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے،چیف جسٹس

















