اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کے سلسلے میں رات گئے وفاقی دارالحکومت کے مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا۔ شزا فاطمہ نے شہریوں سے رجسٹریشن اور فیول ریلیف کے حصول میں مسائل سے متعلق دریافت کیا جبکہ انہوں نے عوام کو درست رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی۔
شیزا فاطمہ نے کہا کہ رجسٹریشن کا عمل صرف ایک بار ہی کیا جائے، دہرانے کی ضرورت نہیں۔ اسکے علاوہ وفاقی وزیر نے انتظامیہ کو تمام اہلیت رکھنے والے رجسٹرڈ شہریوں تک رعایت کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی وزیر نے پمپس پر سستا پیٹرول دینے میں ٹال مٹول یا انکار کرنے والے عناصر کے خلاف سخت مانیٹرنگ کا حکم بھی دیا۔
شیزا فاطمہ کا پٹرول پمپوں کا دورہ، سستا تیل دینے کیلئے سخت مانیٹرنگ کا حکم

















