پٹرول پر ریلیف ناکافی،معیشت مزید بوجھ نہیں اٹھاسکتی، مصدق ملک


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے پٹرول پر ریلیف ناکافی،عام آدمی شدید متاثر ، 100 روپے سے کچھ سہولت ملے گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاحکومت عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ ،وزیراعظم نے فیول ریلیف سکیم میں سب سے پہلے غریب طبقے کو ریلیف دینے کو ترجیح دی ،عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ امریکہ ،ایران جنگ کے باعث ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہا ملکی معیشت اورزیادہ ریلیف کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی،عوام کو پٹرول پر لیوی ٹیکس سے زیادہ 100 روپے کا ریلیف دیا جا رہا ہے،جنگ کے شعلے تھمنے سے دنیا کے غریب لوگوں پر بھی بوجھ کم ہوگا۔