وزیر آباد سے کرائے کا قاتل پکڑا گیا،وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

وزیر آباد،گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے دورہ پنجاب میں وزیر آباد سے کرائے کا قاتل پکڑا جانے کا دعویٰ کردیا۔

سہیل آفر یدی نے کہامیرے قتل کےلئے بھیجے گئے شخص کو سکیورٹی ٹیم نے پکڑا ، پستول بھی برآمد ہوا ، ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا ۔

دوسری جانب گوجرانوالہ پولیس نے کہاسکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکار کو قاتل قرار دینا قابل مذمت ہے،اہلکارسکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا، کارڈ دکھانے کے باوجود پولیس اہلکار پر تشدد کیا گیا، ایس ایچ او نے مداخلت کرکے جان چھڑائی۔