لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعظم شہبازشریف،قائد ن لیگ نوازشریف سے آزادکشمیر کے نومنتخب وزیراعظم ،سپیکر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،قائد ن لیگ نے پہلے 100دنوں پر مشتمل اصلاحاتی منصوبہ شیئر کیا۔
نواز شریف نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاوعدوں کوعملی شکل دینے کا وقت ہے، آزاد کشمیر میں صحت ،تعلیم کی معیاری سہولیات، بہتر سڑکیں و بنیادی انفراسٹرکچر عوام کا حق ہے، ترقی صرف بڑے شہروں تک ترقی محدود نہیں رہنی چاہیے،نوجوانوں کیلئے تعلیم، ہنر اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر حکومت کو وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاآزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی ترجیحات میں شامل ہے،آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں ،عوامی فلاح کے اقدامات کیلئے وفاق ہر ممکن وسائل و تعاون فراہم کرے گا، عوام کو صحت، تعلیم ،بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی کیلئے وفاق ،آزاد کشمیر حکومت مل کر کام کریں،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ،عوامی مسائل کے فوری حل پر خصوصی توجہ دی جائے۔
آزاد کشمیر حکومت سے تعاون کرینگے، شہباز،وعدے پورے کرنے کاوقت آگیا،نواز


















