چین کی جانب سے لمپی سکن ڈیزیز، بروسیلا ویکسینز کا عطیہ،تعاون قابل تحسین ہے،رانا تنویر


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چین نے پاکستان کو لمپی سکن ڈیزیز (LSD) اور بروسیلا کےخلاف ویکسینز کا عطیہ دےدیا،وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر نے چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ویٹرنری ویکسینز کی فراہمی تقریب میں شرکت کی۔

رانا تنویر نے کہا چینی حکومت، وزارت زراعت و دیہی امور، چینی سفارتخانے کا قیمتی تعاون قابل تحسین ، پاک چین دوستی آزمودہ اور دیرینہ تعلقات پر مبنی ہے،چین کی جانب سے ویکسینز کی فراہمی جانوروں کو بیماریوں سے بچاو کی کوششوں میں معاون ثابت ہوگی،پاکستان ،چین کے زرعی تحقیقی اداروں، جامعات اور ماہرین کے درمیان تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔