اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے پمز میں نومولود کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ کا چیک دیا اور سر پر ہاتھ رکھ کر ہمت و بہادری کو سراہا،شہباز شریف سے نرس رضیہ نورین نے ملاقات کی،وفاقی وزرا مصطفی کمال ،عطا تارڑ بھی موجود تھے۔
شہبازشریف نے کارنامے کو سراہتے ہوئے کہا قوم کی بیٹی کا نام سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا،23 مارچ کو تمغہ خدمت دینگے۔
نرس نے کہاچاہتی تھی بقیہ بچے بھی بچاوں مگر ایسا نہ ہوسکا، ایک بچے کو بچاتے واپس آئی تو بلاسٹ ہوتے ہی اندھیرا چھاگیا، بقیہ نرسوں نے بھی بہت کام کیا وہ بھی تعریف کی مستحق ہیں۔
پمز میں نومولود کی جان بچانے والی نرس کیلئے ایک کروڑ کاچیک

















