سندھ اسمبلی ،رینجرز تعیناتی اور اختیارات میں مزید توسیع کی قرارداد منظور

کراچی:(بیورورپورٹ)سندھ اسمبلی نے رینجرز تعیناتی اور اختیارات میں مزید ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

قرار داد کے مطابق سندھ میں رینجرز تعیناتی 20 جولائی2026 سے 19 جولائی 2027 تک ہو گی،توسیع آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت کی گئی، ٹارگٹ کلنگ اور سٹریٹ کرائم میں کمی رینجرز کی کارروائیوں کا نتیجہ ہے، کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں ،مفرور ملزم سکیورٹی کےلئے خطرہ ہیں، عوامی امن،جان و مال کے تحفظ کےلئے رینجرزکی موجودگی ضروری ہے۔