ڈبلن،لندن:(مشرق نیوز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے سعودی عرب پر حملے ہوں یا ہرمز بحران، سب ٹھیک ہو جائے گا،ایران جنگ جلد ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں گر جائیں گی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاسعودی ولی عہد میرے اچھے دوست ہیں، سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، سعودی عرب پائپ لائن پر حملے کا ذمہ دار غالباً ایران ہے ،حوثی امریکہ کےساتھ لڑائی نہیں چاہتے۔
دوسری جانب مریکہ نے آبنائے ہرمز میں ٹینکرز کیلئے فضائی دفاع کے اوقات محدود کردئیے،برطانوی اخبار کے مطابق امریکہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کو مخصوص اوقات میں سفر کرنے کی ہدایت کر دی ،فیصلہ ایران کی جانب سے رات کے وقت تجارتی جہازوں پر حملوں میں اضافے کے بعد فیصلہ کیاگیا۔
سعودی عرب پر حملے ہوں یا ہرمز بحران، سب ٹھیک ہو جائے گا،ٹرمپ

















