عرصہ دراز سے ایک جگہ تعینات 26 ملازمین کے تبادلے


لاہور: (اپنے رپورٹر سے) عرصہ دراز سے ایک جگہ تعینات مختلف سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں ،اداروں کے 26 ملازمین تبدیل کردیئے گئے۔

ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ، ہیڈ نرس، چارج نرس و دیگر ملازمین ،فارمیسی ٹیکنیشن، چیف ٹیکنیشن فارمیسی، ہیڈ کلرک، ڈسپنسر، کمپیوٹر آپریٹر اور اکاونٹنٹ شامل ہیں۔

تمام ملازمین کو فوری طور پر نئی جائے تعیناتی پر جوائننگ کی ہدایت کردی گئی ،تبادلے دفتری امور میں شفافیت، کارکردگی اور انتظامی بہتری کیلئے کئے گئے۔