کوئٹہ، مسافر کوچ ،ایل پی جی باوزر میں تصادم، 10 افراد جاں بحق


کوئٹہ :(بیورورپورٹ) مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس ،باوزر میں خوفناک تصادم ،آگ بھڑکنے کے نتیجے میں بچے سمیت 10 افراد جاں بحق ،27 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ بسول، اورماڑہ کے مقام پر پیش آیا ،تربت سے کراچی جانےوالی مسافر کوچ ،ایل پی جی باوزر آپس میں ٹکرا گئے، تصادم کے فوری بعد دونوں گاڑیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، متعدد مسافر جھلس کر زخمی ،کوچ مکمل تباہ ہوگئی،ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس اسلم بنگلزئی نے 10ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاجاں بحق مسافروں میں 7 مرد ،3 بچے شامل ہیں۔