تل ابیب :(مشرق نیوز) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے خبردار کیا ہے ایران نے حملہ کیا تو بھرپور طاقت کےساتھ جوابی کارروائی کرینگے۔
اسرائیل کاٹز نے کہااہم مذہبی تہواروں کے دوران ایران کی جانب سے ممکنہ حملے کےلئے مکمل طور پر تیار ،مذہبی تہوار ستمبر کے وسط میں شروع ہونےوالے ہیں،حملے کی صورت میں اسرائیل کسی دوسرے ملک کی مدد یا اجازت کا انتظار نہیں کرے گا بلکہ خود کارروائی کرےگا، اسرائیلی جنگی طیارے حملے کےلئے تیار ہیں۔
ایران نے حملہ کیا تو بھرپور طاقت سے جواب دینگے،اسرائیل


















