غیرقانونی کال سینٹرز سے گرفتار61غیر ملکی ملک بدر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) غیرقانونی کال سینٹرز سے گرفتار 61 غیر ملکی ملک بدر ،36ویت نامی، 24 چینی اور ملائیشین شہری شامل ہیں۔

حکام کے مطابق غیرملکی کال سینٹرز کے نام پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے، ڈی پورٹ کیے گئے تمام افراد کا نام بلیک لسٹ میں بھی ڈال دیا گیا،دوبارہ کبھی پاکستان نہیں آسکیں گے، وزارت داخلہ نے ملزموں کے ویزے منسوخ کرکے ایگزٹ پرمٹ جاری کیے ۔