اسلام آباد مفاہمتی یادداشت بدستور موثر،مردہ قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان

اسلام آباد: (بیورورپورٹ )پاکستان نے واضح کیا ہے امن کیلئے کوشاں،اسلام آباد مفاہمتی یادداشت بدستور موثر،مردہ قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاامن کا فریم ورک موجود، پاکستان پر امید ہے امریکہ و ایران مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے،کشیدگی کو ثالثی کوششوں کی ناکامی قرار نہیں دیا جا سکتا،بین الاقوامی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے موقف کی بھرپور تائید ہے ،بھارت اپنی مرضی سے مسترد نہیں کرسکتا۔

طاہر اندرابی نے کہامکہ معاہدے کے تحت قائم کمیٹی کے پہلے اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب ، ترکیہ نے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا، تعاون کا سیکرٹریٹ سعودی عرب میں قائم ،پاکستان 3سال تک سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری سنبھالے گا،معاہدے کا نام تبدیل نہیں کیا گیا بلکہ مختلف زبانوں، بشمول ترکی، عربی ،انگریزی میں استعمال کا معاملہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے بشکیک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملے ، پاکستان مذاکرات ،سفارتکاری کے ذریعے ایران امریکہ تنازع کے حل کےلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، کہنا درست نہیں پاکستان کی ثالثی کوششیں ناکام ہوگئیں، دونوں فریق جارحیت کی منطق کو سمجھتے ہوئے مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے تو اسلام آباد مفاہمت کے تحت بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا سندھ طاس معاہدے پر ہیگ میں بین الاقوامی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے موقف کی بھرپور تائید ،بھارت کی جانب سے فیصلے کو مسترد کرنا بین الاقوامی قوانین ،معاہدات کے تقدس کی خلاف ورزی اورفرد جرم کے مترادف ہے۔