پاکستان ،سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا شرائط ختم کرنے کامعاہدہ

نیویارک(بیورورپورٹ) پاکستان ،سعودیہ میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نیویارک میں ملاقات ہوئی، دونوں ملکوں نے معاہدے پر دستخط کئے،اسحاق ڈار نے کہاباہمی مفاد میں برادر ملکوں کی شراکت داری بڑھے گی، مقصد اعلیٰ سطح روابط اور ادارہ جاتی تبادلوں کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے،ویزا شرائط کے خاتمے سے دوطرفہ سرکاری سطح پر آمدورفت آسان ہوگی،ملاقات میں اعلیٰ سطح کے رابطوں ،باہمی مفاد کے علاقائی ودوطرفہ امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زوردیاگیا۔