اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزارت اطلاعات نے پاکستانی سرزمین سے ایران کےخلاف کارروائی کے دعوے کو بے بنیاد ،من گھڑت قراردےدیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزارت اطلاعات و نشریات نے وضاحت کی شمالی امریکہ کے اکاﺅنٹ سے کیا جانےوالا دعویٰ امریکی بحریہ پاکستانی اجازت سے ایران کےخلاف پاکستانی سرزمین سے کارروائی کر رہی ہے بے بنیاد ،من گھڑت پروپیگنڈا ہے،جھوٹے دعوے کو مزید پھیلانا دراصل کنفیوژن، غلط فہمیوں ،انتشار پھیلانے کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہے،منفی سوشل میڈیا پوسٹس کسی بھی سنجیدہ مبصر کی توجہ کے لائق نہیں،بے بنیاد خبروں کو پروپیگنڈا قرار دےکر اسی انداز میں نمٹنا چاہیے۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال ،بغداد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماوں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا،اسحاق ڈار نے کہا خطے کے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ، سفارتکاری ضروری ہے۔
پاکستانی سرزمین سے ایران کےخلاف کارروائی کا دعویٰ من گھڑت حصہ ہے، وزارت اطلاعات



















