سرکاری ملازمین سیاسی دباﺅ سے ہرگز متاثر نہ ہوں،آئینی عدالت


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سرکاری ملازمین کسی قسم کے سیاسی دباﺅ سے ہرگز متاثر نہ ہوں،آئینی عدالت نے پولیس افسر ترقی کیس میں اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے سول سرونٹس کےلئے قائداعظم کی تقریر کی بنیاد پر اصول بیان کردیئے۔

آئینی عدالت نے کہا سرکاری ملازمین کسی قسم کے سیاسی دباﺅ سے ہرگز متاثر نہ ہوں، عوام ،ریاست کے خادم کے طور پر فرائض دیانت داری ، بے خوفی سے انجام دیں،حکومتیں، وزرائے اعظم ،وزرا آتے جاتے رہتے ہیں، حمایت یا مخالفت آپ کا کام نہیں۔

فیصلے میں عدالت نے قرار دیا سیاست دانوں کو سرکاری ملازمین کے کام میں مداخلت کی کوشش نہیں کرنی چاہئے، مداخلت سے بدعنوانی، رشوت ستانی ،اقربا پروری جیسی برائیاں جنم لیتی ہیں، حکومتوں کی وفاداری ،اخلاقی اصولوں کےساتھ خدمت کریں،سول سرونٹس اپنی سروس کی ساکھ، وقار، عزت ،دیانت داری کو بھی برقرار رکھیں، ترقی لازمی حق نہیں، قواعد کے مطابق صرف منصفانہ زیرغور لانا حق ہے، 3مرتبہ ترقی موخر ہونے سے افسر کو خودکار ترقی کا حق حاصل نہیں مل جاتا۔