اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان ،یورپی یونین کے درمیان مذاکرات کا اسلام آباد میں دسواں دور،دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی انسداد دہشتگردی ڈاکٹر فریحہ بگٹی ، یورپی یونین کے انسداد دہشتگردی کیلئے خصوصی ایلچی انا اسٹرز اسکا نے وفد کی قیادت کی،دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ،یورپی یونین نے دہشتگردی کی تمام اقسام کی مذمت کی۔
یورپی یونین نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ شہریوں سے اظہار یکجہتی کیا،دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا گیا،پاکستان ،یورپی یونین نے افغانستان کی صورتحال کے سکیورٹی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے خلاف عالمی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،انسداد دہشتگردی مذاکرات کا اگلا دور آئندہ سال برسلز میں ہوگا۔
پاکستان،یورپی یونین کا دہشتگردی کےخلاف تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق



















