کسی سیاسی مقصد نہیں ،علاقے کیلئے کام کریں گے:گورنر کے پی

پشاور:( ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کسی سیاسی مقصد نہیں ، علاقے کیلئے کام کریں گے۔

پشاور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا وزیراعظم سے جو مطالبات کیے، انہوں نےمنظوری دی، پہلی دفعہ اتنی بڑی میٹنگ میں وزیراعظم ، فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وزیراعظم نے مزید فنڈز دینے پر بھی آمادگی ظاہر کی ۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا غلطی کی گنجائش بالکل نہیں ، ہمارے پاس آخری چانس ہے، اختیارات ایک شخص کے پاس نہیں ہوں گے، اپنی ٹیم کو اختیار دیں گے، ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات دے دیے ۔