فرینکفرٹ :(مشرق نیوز)23 سال بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا دورہ جرمنی، صدر آصف زرداری کے اعزاز میں والہانہ استقبالیہ تقریب ،گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
صدر آصف زرداری کاوزارت دفاع آمد پر جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر نے استقبال کیا، تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
آصف زرداری اور جرمن صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات ،وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، صدر زرداری نے جرمن صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،ملاقات میں معیشت وتجارت،ابھرتی ٹیکنالوجیز،موسمیاتی تبدیلی،ہنرمندی،عوامی رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر آصف زرداری نے کہا پاکستان جرمنی کو اہم یورپی شراکت دار کے طور پر بہت اہمیت دیتاہے، سائنسی ترقی،صحت،تعلیم،تجارتی شعبے میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ،امریکہ ،ایران تنازع میں پاکستان کے مخلصانہ ثالثی کردار کو تسلیم کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہیں،پاکستان علاقائی،عالمی امن واستحکام کیلئے مذاکرات کا حامی ہے۔
جرمن صدر نے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر صدرمملکت کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاامید ہے دونوں ملک تعلیمی اشتراک،تجارتی شعبے میں کوششیں تیز کریں گے،علاقائی و عالمی تنازعات کے حل میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہیں۔
زرداری کی جرمن ہم منصب سے ملاقات، تعاون ،شراکت داری بڑھانے پر اتفاق



















