ون چائنا پالیسی کی تائید،تائیوان کی ائیر لائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ واپس

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ون چائنا پالیسی کی تائید،پاکستان نے تائیوان کی ائیر لائنز کےلئے فضائی حدود مکمل بند کرنے کے بعد فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے پروازوں کو ملکی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دےدی۔

بلومبرگ کے مطابق سو ل ایوی ایشن اتھارٹی نے تائیوان کی ائیر لائنز ایوا ائیرویز کارپوریشن ،چائنا ائیرلائنز لمیٹڈ کو 28 اکتوبر سے 27 مارچ تک فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی ،قبل ازیں بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاملکی ایوی ایشن ڈویژن ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ،صرف چینی ائیر لائنز کو پاکستان کے اوپر سے پرواز کرنے کی اجازت دی ۔