نیویارک:(خواجہ فاروق)پاکستان نے سلامتی کونسل کے بطور غیر مستقل رکن کی حیثیت سے 2سالہ مدت کی عالمی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
اقوام متحدہ میں تقریب منعقد کی گئی، ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں پاکستان کا پرچم لگا یا،دیگر غیر مستقل اراکین ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ کے پرچم بھی لگائے گئے۔
منیر اکرم نے کہا سلامتی کونسل میں دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فعال کردار ادا کریں گے، پاکستان میں مجموعی طور سکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے، پاکستان مضبوط ملک ، قوم متحد ہے، سکیورٹی کونسل میں افغانستان پر بات ہوتی رہتی ہے۔
پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا افغانستان پر مو¿قف بالکل واضح ، پر امن اور مستحکم افغانستان چاہتے ہیں،پاکستان ذمہ دار ملک و عالمی امن کا داعی ہے، عالمی تنازعات اور مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرےگا،سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت پاکستان کیلئے اعزاز ہے،پاکستان اقوام متحدہ چارٹر پر عملدرآمد کےلئے ہرممکن کرداراداکرے گا،دنیا کومحفوظ اورپرامن بنانا سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان حق خودارادیت کیلئے منظورہونیوالی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کرداراداکرے گا۔
سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن پاکستان نے عالمی ذمہ داریوں کا آغاز کر دیا
















